Tuesday, 23 October 2018, 02:03:42 am
پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا،آرمی چیف
February 13, 2018

 بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پھر کہا ہے کہ علاقائی امن اور استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے۔منگل کے روز کابل میں دفاعی سربراہان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خطے کے ممالک علیحدہ علیحدہ نہیں بلکہ ایک ساتھ ترقی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کاخاتمہ کردیا ہے  تاہم ستائیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی موجودگی اور موثر اورمربوط سرحدی سیکیورٹی کی کمی کا فائدہ اٹھانے والے  دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا بھی سراغ لگا کر انھیں آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دلایا کہ پاکستان کی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیاجائے گا اور پاکستان بھی دوسرے ممالک سے یہی توقع کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اجتماعی سوچ اور ثابت قدمی تمام مسائل کاحل ہے جس کیلئے پاکستان اپنا کردارادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔یوایس سینٹ کام کے کمانڈرResolute Supporl Mission کے کمانڈر اور افغانستان ، قازخستان ، کرغزستان ، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے فوجی سربراہان نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس خطے میں امن اور استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ ختم ہوئی۔