Thursday, 25 April 2024, 01:45:08 pm
ریڈیوکاعالمی دن ''ریڈیواورکھیل ''کےموضو ع سےمنایا گیا
February 13, 2018

ریڈیو کے عالمی دن کےحوالے سےسیمینار کےمقررین نےملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کےفروغ کےلئےریڈیو پاکستان کےاہم کردار کو سراہا۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل نے اس دن کو منانے کےلئے منگل کو اسلام آباد میں دو گھنٹے پر محیط سیمینار کا اہتمام کیا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیسکو کی کنٹری نمائندےVibeke Jenson نے کہا کہ اس سال ریڈیو کے عالمی دن کاموضوع ہے ریڈیو اور کھیل، انہوں نے کہاکہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کےدور دراز علاقوں کے عوام تک معلومات کی فراہمی کےلئے ریڈیو بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور یہ مقامی سطح کے کھیلوں کے فروغ کےلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اپنےویڈیو پیغام میں ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شفقت جلیل نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کے پروگراموں کا مقصد سامعین کو معلومات تعلیم اور تفریح فراہم کرنا ہے۔

اپنے سپاسنامے میں ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر نیوز اور کرنٹ آفیئر جاوید خان جدون نے کہاکہ ریڈیو پاکستان نہ صرف ملک بلکہ عالمی سطح کھیلوں کے فروغ کےلئے کردار ادا کررہاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.