Friday, 29 March 2024, 05:55:01 pm
امریکہ کی صومالیہ پرپابندیاں عائدکرنے کی تنبیہ
January 13, 2022

امریکہ نے صومالیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر انتخابات سے متعلق حالیہ مقررہ اوقات کار پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو اس پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

 امریکہ کے محکمہ خارجہ کے افریقہ بیورو نے آ ج ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر نئی قومی مشاورتی کونسل کے نظام الاوقات کی پیروی نہ کی گئی تو امریکہ شر پسندوں کے خلاف اقدامات کرنے کو تیار ہے۔

 اس سے پہلے صومالیہ کی قیادت نے اعلان کیا تھا کہ انتخابات 25 فروری کو ہوں گے جو گزشتہ سال ہونا تھے صومالیہ میں انتخابات شیڈول سے ایک سال سےزائد عرصے کی تاخیر سے ہورہے ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.