Thursday, 18 April 2024, 02:16:33 pm
افغانستان کی عبوری حکومت کی عہدیداروں اورعالمی نمائندوں پرمشتمل مشترکہ کمیٹی بنانےکی تجویز
January 13, 2022

FILE PHOTO 

 افغانستان کی عبوری حکومت نے اپنے عہدیداروں اور عالمی نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے جو اربوں ڈالر کی ممکنہ امداد کو منظم کرے گی۔

 افغانستان کے عبوری نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے آج کابل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس کمیٹی کا مقصد عالمی برادری کی جانب سے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی میں سہولت کو اعلیٰ سطح پر مربوط کرنا اور اس امداد کو ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کرنا ہے۔

 انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ امداد سےمتعلق اپنے اہداف کےلئے حکومت کی صلاحیتوں کو استعمال کریں۔

 اقوام متحدہ کے نمائندے رمیضAlakbarov بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.