Saturday, 20 April 2024, 01:16:37 pm
آرمی چیف کا افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر کوششوں پرزور
January 13, 2022

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال خصوصاً انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر کوششوں پر زور دیا ہے۔

وہ پاکستان کے لئے امریکہ کی ناظم الامور Angela Aggeler سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج(جمعرات) راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.