Tuesday, 23 April 2024, 09:38:27 pm
صدرمملکت کی ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع سےاستفادہ کی دعوت
January 13, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ہے۔وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں ترک وزیر خارجہMEVLUT CAVUSOGLU سے گفتگو کررہے تھے۔صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں اور دونوں ملکوں کو باہمی مفا د میں اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔صدر نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںو کشمیر کے حوالے سے اصولی موقف اپنانے پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ ترکی عالمی سطح پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے نگورنوکاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کے لئے پاکستان کی حمایت کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.