Wednesday, 24 April 2024, 06:54:28 pm
پاکستان اورترکی کاباہمی مفادات کےمعاملات پرمشترکہ حکمت عملی اختیارکرنےپرزور
January 13, 2021

پاکستان اور ترکی نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے باہمی دلچسپی کے امور پر عالمی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفا ق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ترکی کے ہم منصبMEVLUT CAVUSOGLU کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔دونوں وزرائے خارجہ نے اسلام کے خلاف منفی پراپیگنڈے کے بڑھتے ہوئے رحجان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاک ترکی تزویراتی اقتصادی لائحہ عمل پر جلد عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کو بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںو کشمیر میں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کشمیر کے تنازعے پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ترک تاجروں کیلئے ای ویزہ کی سہولت شروع کی ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ترک وزیر خارجہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔انہوں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.