Friday, 29 March 2024, 07:45:25 pm
لوگوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے، مراد سعید
January 13, 2021

مواصلات کے وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ لوگوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی سیاست ذاتی مفادات پر مبنی ہے۔وزیرمواصلات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُٹھا کر زندہ کیا اور پچاس سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ سال تین بار اس تنازعے پر غور کیا۔مراد سعید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے قطر اور دبئی میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور اس کی تفصیل جلد ہی منظر عام پر لائی جائیگی۔امور کشمیر کے وزیرعلی امین گنڈا پور نے اس موقع پر کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپنے ذاتی مفادات کیلئے عوامی جلسوں کے اہتمام کے لئے مدارس کے طالبعلموں کا استعمال کررہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.