Thursday, 28 March 2024, 07:50:55 pm
لوگ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد کو مزید مضبوط بنائیں، حریت کانفرنس
January 13, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد کو مزید مضبوط بنائیں۔ 

یہ اپیل پوسٹروں کے ذریعے کی گئی ہے جو مقبوضہ علاقے کے مختلف اہم مقامات پر چسپاں کیے گئے ہیں۔ پوسٹرز میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حل طلب تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا کے امن اور سیاسی استحکام کی را ہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے لہذا اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کرے۔ پوسٹروں میں کہا گیا کہ کشمیری آزادی کے مبنی بر حق نصب العین کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکے۔ جموں وکشمیر لبریشن الائنس نے بھی پوسٹروں کے ذریعے کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھر پور اتحاد کے ذریعے آر ایس ایس کی کشمیرمخالف پالسیوں کو ناکام بنائیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد نے سرینگر میں ایک بیان میں غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤکی وجہ سے جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی زندگیاں شدید خطرے سے دوچار ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.