Sunday, 17 January 2021, 04:51:01 pm
براڈشیٹ نےحکمران اشرافیہ کی بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کو بے نقاب کیاہے:وزیراعظم
January 13, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پہلے پانامہ پیپرز اور اب برطانوی لا ء فرم براڈشیٹ نے ہماری حکمران اشرافیہ کی بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کو بے نقاب کیاہے ۔
بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ اشرافیہ ان عالمی انکشافات پر مظلومیت کے کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتی ۔
انہوں نے کہاکہ یہ انکشافات اصل صورتحال کا ایک معمولی حصہ ہیں ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہم اپنی اشرافیہ کی منی لانڈرنگ اور اس کی تحقیقات رکوانے کے بارے میں براڈ شیٹ سے مکمل شفافیت کے خواہاں ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.