Friday, 29 March 2024, 02:57:45 am
بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ، آرمی چیف
January 13, 2021

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی ملک کی ترقی ہے۔ 

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ کے دورے کے موقع پر گریژن آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اُن کی تیاری اور مشکلات کے باوجود صوبے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اُن کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس کی سٹرٹیجک اہمیت کی وجہ سے ہمارے دشمنوں کے نشانے پر ہے لیکن دشمن قوتوں کی تخریبی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فوج کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان میں سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کیلئے کام جاری رکھا جائے گا۔اس سے پہلے فوج کے سربراہ کو جنوبی کمان کے ہیڈ کوارٹر میں سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گی جہاں وہ مچھ واقعے کے متاثرہ خاندانوں سے ملے اور بڑی تعداد میں ہزارہ برادری کے لوگوں سے بات چیت کی۔ انہیں جنوبی کمان کے ہیڈ کوارٹر پر صوبے میں موجودہ سیکیورٹی چیلنجز اور پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر سرحدی انتظام سمیت کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ انہوں نے مچھ واقعے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ وقت گزارہ اور اُن کے دکھ میں شریک ہوئے ۔ فوج کے سربراہ نے انہیں یقین دلایا کہ اس گھناونے جرم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ کمانڈر سدرن کمان کمانڈر لیفٹیننٹ سرفراز علی نے کوئٹہ آمد پر فوج کے سربراہ کا استقبال کیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.