Sunday, 17 January 2021, 05:43:09 pm
استاد کریم خلیلی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا
January 13, 2021

افغانستان کی حزب وحدت اسلامی کے سربراہ استاد کریم خلیلی نے جنگ سے تباہ حال ملک میں امن عمل میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا ہے۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک تھنک ٹینک کے زیراہتمام پبلک ٹاک سے خطاب کر رہے تھے۔
افغان سیاسی رہنما نے کہا کہ افغانستان میں امن سے ایسے حالات پیدا ہونگے جن سے تمام ممالک خصوصاً ہمارے ہمسایہ ممالک کو فائدہ ہو گا۔
انہوں نے امن عمل کے پہلے دور اور دوحہ میں جاری مذاکرات میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور امیدظاہر کی کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اسی رفتار سے آگے بڑھتے رہے تو یہ نئی بلندیوں سے ہمکنار ہونگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.