Friday, 29 March 2024, 04:00:36 pm
امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانےکی قراردادمنظور
January 13, 2021

امریکی ایوان نمائندگان نے205کے مقابلے میں223ووٹوں سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں گزشتہ ہفتے کیپیٹل ہل کے پرتشدد محاصرے کے تناظر میں آئین کی 25ویں ترمیم کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیاہے ۔ اس سے پہلے نائب صدر MIKE PENCE نے ایوان نمائندگان میں رائے شماری سے کچھ دیر قبل جاری کئے گئے ایک خط میں واضح کیا کہ ان کا صدرٹرمپ کو ہٹانے کے لئے 25ویں ترمیم کے تحت اختیارات استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایوان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لئے کل رائے شماری کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.