Friday, 19 April 2024, 09:27:21 pm

مزید خبریں

 
خیبرپختونخوا کے آٹھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع
January 13, 2020

خیبرپختونخوا کے آٹھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوئی جو تین روز جاری رہے گی ۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ان اضلاع میں صوابی ، بونیر ، چارسدہ، مردان ، نوشہرہ ، مالاکنڈ ، سوات اور مہمند شامل ہیں ۔مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمرکے بیس لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو کے بچائو کے قطرے پلائے جائینگے ۔بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لئے سات ہزار آٹھ سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ضلع تھرپارکرکی انتہائی حساس یونین کونسلوں میں بھی آج پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوئی ۔تھرپارکرکے ضلعی افسر صحت ڈاکٹر ارشاداحمد میمن کے مطابق پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ایک سواکہتر موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے جامع انتظامات کئے گئے ہیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.