Tuesday, 23 April 2024, 08:54:08 pm
خیبرپختونخوا اور تھرپارکرمیں انسداد پولیومہم آج شروع ہورہی ہے
January 13, 2020

خیبرپختونخوا کے آٹھ اضلاع میں انسداد پولیومہم آج شروع ہورہی ہے جو تین روز جاری رہے گی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ان اضلاع میں صوابی،بونیر،چارسدہ، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ، سوات اورمہمندشامل ہیں۔مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بیس لاکھ سے زائدبچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لئے سات ہزارآٹھ سوٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔

ضلع تھرپارکرکی نوحساس ترین یونین کونسلوں میں بھی پولیو مہم آج شروع ہورہی ہے جو پانچ روز جاری رہے گی۔تھرپارکرکے ضلعی افسرڈاکٹرارشاداحمدمیمن کے مطابق پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لئے ایک سواکہترموبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.