Saturday, 20 April 2024, 08:59:45 am
شوپیاں ، شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ کے موقع پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے درجنوں لوگ زخمی
January 13, 2019

فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں ضلع شوپیاں کے گائوں SUGAN میں شہید نوجوان کی نماز جنازہ کے موقع پر آج بھارتی فوج کی فائرنگ سے خواتین سمیت درجنوں لوگ زخمی ہوگئے۔

فوج نے لوگوں کو نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے سڑکوں پرخاردار تار لگادئیے لیکن لوگ پابندیوں کوتوڑتے ہوئے نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے بڑی تعداد میں گائوں کے اندر جمع ہوگئے۔

فوج نے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جمع ہونیو الوں کومنتشر کرنے کیلئے گولیوں ، ربڑ کے چھروں اورآنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا جس سے فوج اور نماز جنازہ کے شرکاء میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

ادھر تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کی مسلسل محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں اورنوجوانوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے ۔

سری نگر سے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تلاشی کی یہ کارروائیاں کشمیری عوام کیلئے ایک اجتماعی سزا ہے جو سردی کے ان مہینوں میں دی جارہی ہے ۔

اشرف صحرائی نے کہاکہ محاصرے اورتلاشی کی ان کارروائیوں کے دوران بھارتی فوجی ہرعمر کے لوگوں کو انتہائی سردی کے اوقات میں گھروں سے باہر ٹھہرنے پرمجبور کرتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.