Saturday, 20 April 2024, 11:00:20 am
سعودی عرب پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری کرے گا:خالد
January 13, 2019

سعودی عرب کے توانائی و صنعت کے وزیر شہزادہ انجینئر خالد عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری کرے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گوادر میں وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور سمندری امور کے وزیر سید علی حیدر زیدی سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔فریقین نے ملاقات میں برآمدات بڑھانے کے امکانات کا جائزہ اور فعال تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ گوادر کی بندرگاہ کی موجودہ گنجائش کو حقیقت کا روپ دیا جائے۔انہوں نے پاکستان میں توانائی، صفائی ستھرائی اور معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے مالی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیر نے گوادر کے بارے میں پاکستان، چین اور سعودی عرب کے باہمی تعاون کو مثالی قرار دیا جو خطے کے ایک اہم محل وقوع پر واقع ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.