Tuesday, 23 April 2019, 10:51:54 pm
رشا کئی اقتصادی زون سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تجارتی آپریشن کا آغاز متوقع
January 13, 2019

چین پاکستان اقتصادی راہداری لائحہ عمل کے تحت اولین ترجیح کے حامل نو خصوصی اقتصادی زونز میں شامل رشاکئی زون سے اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تجارتی آپریشن کا آغاز متوقع ہے۔فریقین رشاکئی اقتصادی زون کے عملدرآمد پر تفصیلی بات چیت کررہے ہیں۔گزشتہ ماہ بیجنگ میں مشترکہ رابطہ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کے دوران چین کی قومی ترقی کے اصلاحات کمیشن اور پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔اقتصادی راہداری کے تحت اب تک نو خصوصی اقتصادی زونز کی نشاندہی کی گئی ہے جو پاکستان کے مختلف علاقوں میںقائم کئے جائیں گے۔ ان میں سندھ میں دو اور پنجاب ، خیبرپختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد ، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ایک خصوصی اقتصادی زون قائم کی جائے گا۔