Wednesday, 26 June 2019, 05:11:24 am
موٹروے اور نیشنل ہائی وے کے مختلف حصے شدید دھند کے باعث بند
January 13, 2019

موٹروے اور نیشنل ہائی وے کے مختلف حصے شدید دھند کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک، ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور ایم تھری فیصل آباد سے گوجرہ اور موٹروے کا خانیوال ملتان سیکشن شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔اسی طرح ملتان، چیچہ وطنی، خانیوال، میاں چنوں، بہالپور، رحیم یار خان اور صادق آباد بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔عوام سے غیرضروری سفر سے گریز کرنے اور دھند کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔