Thursday, 25 April 2024, 09:50:47 pm
معیشت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے:وزیر خزانہ
January 13, 2019

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت کاروبار میں سہولت فراہم کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے سازگار ماحول پیداکرنے اورمعاشی ترقی کیلئے غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی غرض سے انتھک کوشش کررہی ہے۔ایوان صنعت و تجارت کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معیشت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے اور ہم ملک کے بہترین مفاد میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔اسد عمر نے کہاکہ ملک کی معیشت میں بہتری سے روز گار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ اس ماہ کی 23تاریخ کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے مالیاتی بل میں تاجروں کیلئے متعدد مراعات کا اعلان کیاجائے گا جس کا مقصد قومی معیشت کو بہتر بنانا اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ مالیاتی بل میں بجٹ بے ضابطگیوں پر قابو پالیاجائے گا ۔اسد عمر نے کہاکہ ایف بی آر میں اصلاحات کی جارہی ہیں اور اس کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ایس آر او جاری کرنے کے ایف بی آر کے اختیارات کم کر دیے گئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.