Sunday, 21 April 2019, 02:07:12 am
حکومت اقوام عالم میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کررہی ہے،فواد
January 13, 2019

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اقوام عالم میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کررہی ہے۔انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں افکار تازہ میلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 66 ممالک کے افراد کے لئے ویزے کی پابندیوں میں نرمی کے لئے ایک معاہدے پر کام جاری ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں میلوں کی روایت بحال کی جائے گی کیونکہ یہ صوبے کی شناخت ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن سیاست سمیت سماجی' اقتصادی اور دیگر شعبوں تک محیط ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ ایک مستحکم اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔