Thursday, 28 March 2024, 05:31:59 pm
بڑی تعداد میں پاکستانی ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز دے رہے ہیں:چیف جسٹس
January 13, 2019

File Photo

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ''میں پاکستان ہوں'' مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اور بڑی تعداد میں پاکستانی ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز دے رہے ہیں۔ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ مہم شروع کرنے کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں ملک میں ڈیموں کی تعمیر کی اہمیت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ وہ ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم میں شرکت کیلئے جلد شمالی امریکہ جائیں گے۔مہمندڈیم کی تعمیر کی لاگت سے متعلق ایک سوال پر چیف جسٹس میاں ثاقب نے کہا کہ اس ڈیم کی تعمیر کیلئے تقریباًچودہ ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

ادھر چیف جسٹس نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں سزائے موت کے ذہنی معذور قیدی خضر حیات کی پھانسی کی سزا کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی سزا مزید احکامات تک معطل کر دی ہے۔انہوں نے یہ نوٹس ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں پر لیا کہ ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایک ذہنی معذور قیدی کو منگل کو پھانسی دینے کی سزا مقرر کی ہے۔ اسے جیل کے طبی عملے کی تشخیص میں ذہنی مریض قرار دیا گیا تھا۔چیف جسٹس نے معاملے کی سماعت کیلئے کل (پیر) کی تاریخ بھی مقرر کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.