Tuesday, 23 October 2018, 05:34:31 am
ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے:شہباز
January 13, 2018

ترکی کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل سردار Deniz  نے ہفتہ کے روز  لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے الوادعی ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے ترکی کے قونصل جنرل کے پاکستان میں قیام کے دوران پاکستان اور ترکی کی دوستی کو فروغ دینے پر ان کی عظیم خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے ۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات دیرینہ اقتصادی تعلقات میں تبدیل ہورہے ہیں اور کئی ترک کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے۔سردار Deniz  نے پاکستان میں قیام کے دوران بھرپور حمایت کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔