Thursday, 13 December 2018, 04:16:34 am
طلباء کشمیر کی تحریک آزادی کو بین الاقوامی سطح پراجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں:مسعود
January 13, 2018

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کی تحریک آزادی کو بین الاقوامی سطح پراجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ہفتہ کے روز  مظفرآباد میں طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تحریک آزادی کے خلاف بھارت کے بے بنیاد پراپیگنڈہ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کا نوٹس لے۔انہوں نے کشمیری عوام اور حریت رہنمائوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مادر وطن میں آزادی کا دن ضروردیکھیں گے۔آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے طلباء کو یقین دلایا کہ وادی نیلم اور جہلم میں سرکاری شعبے کی یونیورسٹیوں کے ذیلی Campuses  قائم کئے جائیں گے۔ ادھر قانون ساز اسمبلی کے رکن چوہدری شہزاد محمود نے مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر مسعود خان سے ملاقات کی اور انہیں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔