Thursday, 25 April 2024, 05:14:32 am
سپریم کورٹ کاملک بھرمیں کسی بھی اہم شخصیت کیلئےٹریفک2منٹ سےزائد نہ روکنےکاحکم
January 13, 2018

سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ ملک بھر میں کسی بھی اہم شخصیت کیلئے ٹریفک دومنٹ سے زائد نہ روکی جائے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت کے تین رکنی بنچ نے ہفتہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اس حوالے سے دائر درخواستوں اور ازخودنوٹس کی سماعت کی۔عدالت نے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کو ہدایت کی وہ اس حوالے سے عدالت میں بیان حلفی جمع کرائیں۔

ادھرچیف جسٹس کی طرف سے سندھ میں ہسپتالوں کی ابتر صورتحال کا ازخودنوٹس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ایک معائنہ ٹیم تشکیل دی ہے جو پیر کو سندھ میں ہسپتالوں اورنجی میڈیکل کالجوں کا دورہ کرے گی ۔

سندھ میں غیرمعیاری دودھ سے متعلق ایک اور مقدمے میں عدالت نے حکم دیا کہ کراچی میں دستیاب ڈبوں میں پیک دودھ حاصل کرکے لیبارٹری سےمعائنہ کرایاجائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.