Wednesday, 26 September 2018, 10:06:34 am
سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے اختیارات کو قبائلی علاقوں تک توسیع دینا فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کی جانب پہلا قدم ہے:وزیراعظم
January 13, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں تک بڑھانے کے سلسلے میں بل کی منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اس بل کے ذریعے پاکستان مضبوط اور بااختیار ہوگا کیونکہ فاٹا کے عوام قومی دھارے میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کیلئے اس بل کی منظوری ایک تاریخی موقع ہے اور فاٹا اصلاحات کے بارے میں یہ پہلا قدم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے فاٹا کے عوام کیلئے ان حقوق کو یقینی بنایا ہے جو گزشتہ ستر سال میں ان کو نہیں دیئے جاسکے تھے۔شاہد خاقان عباسی نے آئینی حقوق ملنے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بل سے صدیوں پرانے FCR قانون کے خاتمے میں مدد ملے گی۔