Thursday, 18 January 2018, 10:17:51 pm
شمالی اور جنوبی کوریا پیر سے مذاکرات کرنے پر متفق
January 13, 2018

شمالی اور جنوبی کوریا نے پیر سے بین الاقوامی سطح پر تعلقات برقرار رکھنے کیلئے مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔YONHAP نیوز ایجنسی کے مطابق مذاکرات شمالی کوریا میںPANMUNJOM نامی جنگ بندی کے گائوں کے TAONGIL PAVILION میں ہوں گے۔ہفتہ کے روز  جنوبی کوریا کی اتحاد کی وزارت نے کہا کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریاکے شہرPYONGCHANG کے سرمائی اولمپکس میں فنکاروں کے گروپ کے بھیجنے کے سلسلے میں مذاکرات کی تجویز دی ہے۔