Thursday, 18 January 2018, 10:24:30 pm
روس نے کریمیا میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے نئے میزائل نصب کیے ہیں
January 13, 2018

روس نے ہفتہ کے روز کریمیا میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے نئے ایس400 میزائل نصب کیے ہیں۔روس کی نیوز ایجنسیز کا کہنا ہے کہ نئے میزائلوں کی تنصیب سے یوکرین کے ساتھ سرحد کی              فضائی حدود  روس کے کنٹرول میں آجائے  گی۔روسی فضائیہ کے ایک کمانڈر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئے فضائی دفاعی نظام کو پانچ منٹ سے کم وقت میں جنگی نظام میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ S-400 نظام فضا میں اہداف کو 400کلومیٹر اور بیلسٹک میزائلوں کو60 کلومیٹر فاصلے سے نشانہ بناسکتا ہے۔روس نے 2014 ء میں  کریمیا پر قبضہ کرکے اسے یوکرین سے علیحدہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں یورپی یونین اور امریکہ کی طرف سے اقتصادی پابندیاں لگائی گئیں۔