Thursday, 25 April 2024, 08:54:43 am
پاکستان ، امریکہ کو مسائل کے حل کیلئے سفارتکاری میں مشترکہ مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے:ترجمان دفتر خارجہ
January 13, 2018

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا ہے کہ امریکہ اورپاکستان کو مسائل کے حل اور پیش رفت  کیلئے سفارتکاری میں مشترکہ مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے امریکہ کو اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا ہے جنہیں تعلقات میں پیشرفت کیلئے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ ' افغانستان میںامن کیلئے اہداف حاصل کرناچاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے مشترکہ مواقع تلاش کرنا ہوںگے۔ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہاکہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین سے حملے کرنے والے عناصر کے باعث شدید مسائل کاسامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے معاملے کے حل میں مدد دے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.