Thursday, 18 January 2018, 10:28:18 pm
پاکستان کے عوام جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں:احسن
January 13, 2018

    وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات کی بنیادی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز  ناروال میں نادرا ایگزیکٹو سنٹر اور پاسپورٹ آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اس سینٹر کی تعمیر ایک سال کے اندر مکمل کی جائیگی اور یہ لوگوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کریگا۔انہوں نے تمام ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہر کریں تاکہ ملک میں امن واستحکام برقرار رکھا جاسکے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے عوام جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ جمہوری حکومتوں کے دور میں ہونے والی ترقی نے ان کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں لائی ہیں۔