Friday, 19 April 2024, 01:49:56 pm
پاکستان اور امریکہ کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کرکام کرناچاہیے:اعزاز
January 13, 2018

امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزاز احمدچودھری نے کہاہے کہ پاکستان اور امریکہ کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کرکام کرناچاہیے۔

انہوں نے عالمی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو میں کہاکہ افغانستان میں استحکام کے حصول کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ تقریباً نصف افغانستان غیرمستحکم ہے جو پاکستان ،وسطی ایشیا اورچین کیلئے باعث تشویش ہے۔

اعزاز چودھری نے فوکس نیوز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکی قیادت کے پیغام نے پاکستان اور اس کے عوام پر کوئی اچھاتاثر نہیں چھوڑا اور صدرٹرمپ کا ٹوئٹرپیغام سب کیلئے حیران کن تھا۔

وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.