Saturday, 20 April 2024, 12:59:22 am
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرا ون ڈے 183رنز سے ہرادیا
January 13, 2018

 ڈنیڈن میں آج نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 183رن سے ہرادیا۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 257رن بنائے۔کین ولیمسن 73اورٹیلر52رن کے ساتھ نمایاں رہے۔ حسن علی اور رومان رئیس نے تین۔تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو صرف 74رن پر آئوٹ کردیا۔ٹرینٹ بولٹ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کوہرا کر ایک روزہ میچوں کی سیریز تین۔صفر سے جیت لی ہے۔

ادھرنیوزی لینڈ کے شہر WHANGAREI میں آج انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے آئی سی سی عالمی کرکٹ کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔

پچاس اوورز کے میچ میں پاکستان نے جیت کیلئے 189 رنز کاہدف دیا جو افغانستان نے47 اوورز میں حاصل کرلیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.