Tuesday, 11 December 2018, 12:50:31 am
مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتےبھارتی مظالم کےخلاف مکمل ہڑتال
January 13, 2018

مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف ہفتہ کو مکمل ہڑتال ہے۔کشمیر میڈیا سروس کےمطابق کٹھ پتلی انتظامیہ نےعوام کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے   سری نگر میں سخت پابندیاں لگا دیں اورفوج اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی۔

ادھر بھارتی پولیس نے آج سری نگر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انھیں گرفتارکرکے کوٹھی باغ تھانے میں منتقل کردیا'قابض فوج نے دوسرے کشمیری رہنمائوں کو بھی آج مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے حراست میں لے لیا       وادی کشمیر میں آج ٹرین سروس بھی معطل ہے۔