Tuesday, 16 January 2018, 08:16:08 pm
مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف آج مکمل ہڑتال
January 13, 2018

مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کٹھ پتلی انتظامیہ نے عوام کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے سری نگر میں سخت پابندیاں لگا دیں اورفوج اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ۔

ادھر بھارتی پولیس نے آج سری نگر کے علاقے مائسمہ میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انھیں گرفتارکرکے کوٹھی باغ تھانے میں منتقل کردیا۔

قابض فوج نے دوسرے کشمیری رہنمائوں کو بھی آج مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے  حرست میں لے لیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں آج ٹرین سروس بھی معطل ہے۔