Thursday, 18 January 2018, 10:27:59 pm
ماڑی پیٹرولیم نے مقررہ وقت پر اپنا کام مکمل کیا ہے:وزیراعظم
January 13, 2018

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں Shaleشعبے میں بڑے امکانات ہیں اور اس میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وہ ہفتہ کی رات اسلام آباد میں Mariپیٹرولیم کی سالانہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ماڑی پیٹرولیم نے شیڈول کے مطابق اور مقررہ وقت پر اپنا کام مکمل کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ماڑی پیٹرولیم کے کردار کی وجہ سے کھاد کی پیداوار میں خودکفالت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماڑی پیٹرولیم نے ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ Shaleملک کی توانائی ضروریات کا طویل مدتی حل ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرکے بجلی کی کمی پر قابو پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک آئندہ پندرہ برس میں بجلی کے شعبے میں خودکفیل ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی گیس کی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہوگئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گیس کے اضافی ذخائر ہیں اور صارفین ملک کے کسی بھی حصہ میں گیس حاصل کرسکتے ہیں۔