Thursday, 28 March 2024, 11:18:40 pm
کل رملہ میں سینئر فلسطینی رہنماوں کا اجلاس ہوگا
January 13, 2018

کل رملہ میں سینئر فلسطینی رہنمائوں کا اجلاس ہوگا جس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے پر بحث ہوگی۔

فلسطین کی تنظیم آزادی کے ایک سینئرعہدیدار احمد مجدلانی نے اے ایف پی کو بتایا کہ صدرٹرمپ کے اعلان کے بعد جوابی اقدامات کیلئے قائم کی گئی کمیٹی فلسطین اور اسرائیل کے تعلقات پر نظر ثانی کی سفارش کرے گی ۔

انہوں نے کہاکہ اجلاس میں شریک رہنما دیگر امکانات پرغورکرنے کے علاوہ پی ایل او کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کا بھی جائزہ لیں گے کیونکہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ کئے گئے معاہدے پورے کرنے میں ناکام رہا ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.