Wednesday, 20 June 2018, 01:16:44 am
پاکستان کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی قابل یقین ایٹمی صلاحیت رکھتا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
January 15, 2018

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفورنے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کے بارے میں جوہری دھمکی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے بیانات اہم عہدوں پر فائز افراد کو زیب نہیں دیتے۔پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ چیف آف آرمی سٹاف ایک ذمہ دارانہ عہدہ ہے اور فورسٹار جرنل کا رینک طویل تجربے اور بالغ انظری کے بعد ملتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم مشرقی سرحد سے ملنے والی دھمکیوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ ہماراانتخاب نہیں بلکہ ہمارے دفاعی ہتھیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پیشہ وارانہ فوج، ذمہ دار جوہری ملک اور جرت مند قوم ہیں اور بھارت کو کسی دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے ۔