Wednesday, 26 September 2018, 10:12:18 am
حکومت شعبہ تعلیم کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے:تنویر
January 13, 2018

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ تعلیم کی ترقی اور شرح خواندگی برھانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز  شیخو پورہ کے قریب کوٹ عبدالمالک میں ایک سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ تعلیم پر ایک سو تئیس ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں جو 2013ء کے بجٹ سے سو گنا زیادہ ہے۔دفاعی پیداوار کے وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم ، وزیراعظم سکالر شپ اور ہونہار طلباء کو اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک بھیجنے سمیت تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔