Tuesday, 16 January 2018, 08:02:48 pm
حکومت عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے:خٹک
January 13, 2018

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز  ضلع ہری پور میں کئی ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم' صحت ' پولیس اور مقامی حکومتوںکے شعبوں کی   تشکیل نو کے ذریعے انہیں تبدیل کرنے کا اپنا وعدہ پورا کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں سکولوں' کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نیٹ ورک کو توسیع دی گئی ہے۔پرویز خٹک نے کئی مقامات پر عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا انہوں نے سڑکوں اور سکولوں کی تعمیر اور ہری پور سے متعلق منصوبوں کی تزئین و آرائش سمیت اربوں روپے مالیت کے کئی منصوبوں کا افتتاح کیا۔