پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے آج رائے ونڈ میں سابق وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ نون کے صدر محمد نوازشریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور' چین پاکستان اقتصادی تعاون اورچین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔