Thursday, 18 January 2018, 10:29:34 pm
چیف جسٹس کی ہائی کورٹ کے ججوں کو 90دن کے اندر مقدمات نمٹانے کی ہدایت
January 13, 2018

چیف جسٹس جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہائیکورٹ کے ججوں کو نوے دن کے اندر مقدمات نمٹانے کی ہدایت دی ہے۔ہفتہ کی شام کراچی میں جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ اعلیٰ ترین ادارہ ہے جبکہ عدلیہ ان قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ وہ انصاف حاصل کرے جبکہ ججز انہیں انصاف فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں انہوں نے ججز سے کہا کہ وہ اس مقدس فریضے کیلئے کام کریں۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ججز آئین وقانون کے مطابق فیصلے دینے کے پابند ہیں۔