Tuesday, 19 March 2024, 12:26:58 pm
عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھا لیا
January 13, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے عبدالقدوس بزنجو نے ہفتہ کی شام کوئٹہ میں بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔گورنر محمد خان اچکزئی نے ان سے حلف لیا۔بلوچستان کے گورنر نے کابینہ کے چودہ ارکان سے بھی حلف لیا۔اس سے پہلے عبدالقدوس بزنجو 41  ووٹ حاصل کرکے بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جبکہ ان کے حریف امیدوار سید آغا لیاقت علی نے تیرہ ووٹ حاصل کئے۔اسمبلی کے کل 65 ارکان میں سے 16 نے ووٹ نہیں دیا۔یاد رہے کہ تیسرے امیدوار پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم زیارت وال نے اپنی ہی جماعت کے نامزد امیدوار سید آغا لیاقت علی کے حق میں انتخابی عمل سے پہلے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.