Thursday, 28 March 2024, 02:40:59 pm
باجوڑایجنسی سےتعلق رکھنےوالےافرادکاسپریم کورٹ اورپشاورہائیکورٹ کادائرہ اختیارفاٹاتک بڑھانےکےبل کی منظوری کاخیرمقدم
January 13, 2018

باجوڑ ایجنسی میں زندگی کےمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ اورپشاور ہائی کورٹ کادائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانےکےبل کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔

باجوڑایجنسی میں ریڈیوپاکستان کے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے اس اقدام کو قبائلیوں کیلئے نئے دور کا آغاز قراردیا۔

باجوڑ ایجنسی سے پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہا کہ اعلی عدالتوں کے دائرہ اختیار کو فاٹا تک توسیع دینا قبائلیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔جماعت اسلامی باجوڑ ایجنسی کے سربراہ عبدالمجید نے کہاکہ قومی اسمبلی سے فاٹا بل کی منظوری قبائلی علاقوں کے عوام کو عدالتی اور بنیادی حقوق کی فراہمی کی جانب حقیقی معنوں میں ایک نمایاں اقدام ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر نواب زادہ جلال الدین خان نے کہا کہ اس اقدام سے قبائلی عوام کے مسائل پرقابوپانے میں مدد ملے گی۔

سماجی حقوق کے کارکن محمد ایوب خان نے کہاکہ اس سے نہ صرف قبائلی عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنے گی بلکہ ان کی سماجی واقتصادی حالت بھی بہتر ہوگی۔

ادھر قومی اسمبلی سے بل کی منظوری کی خوشی میں عوام نے متعدد جلوس بھی نکالے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.