Wednesday, 20 June 2018, 01:17:18 am
اس مہینے کوہاٹ اور راولپنڈی کے درمیان ریل کار سروس شروع کی جائے گی:سعد
January 14, 2018

    ریلوے کے وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اس مہینے کوہاٹ اور راولپنڈی کے درمیان ریل کار سروس شروع کی جائے گی۔ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان نیو علامہ اقبال ایکسپریس سروس بھی اسی مہینے شروع کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ میرپور خاص اور کراچی کے درمیان مہران ایکسپریس ایک ماہ کے اندر بحال کی جائیگی اور ریلوے ورکشاپس میں خصوصی ریکس بھی تیار کئے جارہے ہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ اوکاڑہ اور یوسف والا میں ریلوے سٹیشنوں کی تزئین وآرائش کا کام بھی تکمیل کے قریب ہے اور ان ریلوے سٹیشنوں کا بہت جلد افتتاح کیا جائیگا جبکہ سبی ہرنائی سیکشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔