Tuesday, 16 January 2018, 07:59:14 pm
اقتصادی راہداری سے پاکستان کی قسمت بدل گئی ہے:شہباز
January 13, 2018

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے عمل میں تیزی آئی ہے۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز لاہور میں ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری سے پاکستان کی قسمت بدل گئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہر منصوبہ شفافیت' معیار اور تیزی کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض شکست خوردہ عناصر ملک میں ذاتی مفاد کی شکست کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ پاکستان انتشار کی پالیسی برداشت نہیں کرسکتا۔مایوس عناصر پاکستان کو ترقی یافتہ یا خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے۔