Wednesday, 20 June 2018, 01:19:58 am
اقتصادی راہداری خطے کی قسمت بدل دے گی:زبیر
January 13, 2018

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان سمیت خطے کی قسمت بدل دے گی۔ہفتہ کے روز  کراچی میں چین کے دوPoly Technique وفود سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے بتایا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کی بحالی کے بعد شہر اب دوبارہ روشنیوں کا شہر بن گیا ہے اور اقتصادی سرگرمیاں رات گئے تک جاری رہتی ہیں۔انہوں نے تعلیمی ایکسپو کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جو اپریل میں کراچی میں ہوگا اور ایکسپو میں چین کی یونیورسٹیوں کی شرکت اور پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ ان کے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔