Wednesday, 24 April 2024, 01:29:30 am
ایران کے جوہری پروگرام میں خامیاں دور کرکے جلد نیامعاہدہ تشکیل دیاجائے،ٹرمپ
January 13, 2018

 صدرڈونلڈٹرمپ نے یورپی اتحادی ممالک سے کہاہے کہ ایران کے جوہری پروگرام میں موجودخامیاں دور کرکے جلد نیامعاہدہ تشکیل دیاجائے۔

صدرٹرمپ نے اگرچہ موجودہ ایٹمی معاہدے کی مدت میں توسیع پراتفاق کیاہے تاہم انہوں نے عندیہ دیاکہ ایٹمی معاہدے میں یہ توسیع آخری مرتبہ ہوگی۔

نئے معاہدے میں ایران کیخلاف پابندیوں میں نرمی کی صورت میں اس کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کی نگرانی مزید سخت کرنے پرزوردیا جائیگا۔

برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے کہاہے کہ وہ اس حوالے سے کسی فیصلے سے پہلے فرانس کے ساتھ مشاورت کرینگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.