انہوں نے12ستمبر 1965کو ملک کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

 میجر عزیز بھٹی کا 52 واں یوم شہادت
12 ستمبر 2017 (13:10)
0

  قوم نے منگل کے روز ملک کے عظیم سپوت میجر عزیز بھٹی کا 52 واں یوم شہادت منایا۔انہوں نے بارہ ستمبر 1965 میں ملک کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

چھ ستمبر1965 کو بھارت نے پاکستان پر بڑی تعداد میں ٹینکوں سے حملہ کیا جس کے بعد میجر عزیز بھٹی نے لاہور کے علاقے Burki میں بطور کمپنی کمانڈر دفاعی نوعیت کی اہم بی آر بی نہر کے تحفظ کے لئے مسلسل پانچ روز تک توپ خانے کے ذریعے حملوں کے ساتھ پیش قدمی کی۔
میجر عزیز بھٹی نے اپنے ساتھیوں کو بھرپور جواب دینے کی ہدایت کی یہاں تک کہ وہ ٹینک کا گولہ لگنے سے بارہ ستمبر 1965 کو شہید ہو گئے۔ان کی عمر 37 سال تھی ۔ میجر عزیز بھٹی کو ان کی ملک کے لئے شاندار خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔