سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے تقریبات کا افتتاح کیا ۔

سید عبداﷲ شاہ غازی کے 3 روزہ سالانہ عرس کا آغاز
12 ستمبر 2017 (12:57)
0

سید عبداﷲ شاہ غازی کا تین روزہ سالانہ عرس منگل کو کراچی میں شروع ہوا۔سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیاء کی سرزمین ہے جنہوں نے امن ، محبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا۔

زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔