وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کااعتراف نہ کرنے سے متعلق کوئی بھی اقدام نقصان دہ ثابت ہوگا۔

file photo

پاکستان ملک میں دہشت گردی کے حملوں کی روک تھام کیلئے افغان سرحدپرباڑ لگائے گا:وزیراعظم
12 ستمبر 2017 (07:17)
0

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قریبی تعاون کی ضرورت پر زوردیاہے۔
خبررساں ادارے رائٹرز کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کااعتراف نہ کرنے سے متعلق کوئی بھی اقدام نقصان دہ ثابت ہوگا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو افغانستان میں تمام مسائل کا موردالزام ٹھہرانا ناانصافی ہے۔ انہوں نے امریکہ پرزوردیاکہ وہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ہونیوالے نقصانات پر اورپینتیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی میں اس کے کردار کومزیدسراہے۔
شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی کے حملوں کی روک تھام کیلئے افغانستان کے ساتھ اپنی پوری سرحد پر باڑلگاناچاہتاہے۔